جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات 2018 میں ووٹنگ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا وقت ختم،کتنے ووٹرز نے رجسٹریشن کروائی؟نتائج جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)ضمنی انتخابات 2018 میں ووٹنگ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا وقت ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ تک 7 ہزار 4سو 10 ووٹرز نے انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے 11 ہزار 3سو 30 سمندر پار پاکستانیوں نے اکاؤنٹ بنایا، تاہم رجسٹریشن حاصل کرنے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں کم ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالنے

کیلئے بیرون ملک مقیم 6 لاکھ 19 ہزار 590 ووٹرز نے کوئی دلچپسی ظاہر نہیں کی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل سمندر پار پاکستانیوں کی رجنسٹریشن کی تاریخ میں 17 ستمبر تک توسیع کی تھی ٗالیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن یقینی بنانا ہے، تاہم ادارے نے یہ واضح کیا تھا کہ صرف قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی (نائیکوپ) یا مشین ریڈیبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کے حامل تارکین وطن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…