پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے ڈیر ے پر لے جا کر ایسا کام کر دیا گیا کہ انسانیت بھی شرما جائے وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کو گرفتار کر کے کیا کرنے کا حکم دیدیا ؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (آئی این پی ) خانیوال پولیس بے بس ہو گئی، تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے میں انسانیت کی تذلیل کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ، نوجوان کا پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، بااثر افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان اور اس کے بھائی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ،ڈیرے پر لے جا کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد ،کتا بنا کر گھماتے رہے, بھونکنے پر مجبور کرتے رہے ،والد اور چچا کو گالیاں دینے پر مجبور کرتے رہے ،

ناک سے لکیریں نکلواتے رہے بااثر افراد نے نوجوانوں کی ویڈیو بھی بنالی، اس خوفناک واقع کی خبرمیڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس ہوش میں آ گئی مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 20 ایٹ آ ر تلمبہ کے رہائشی نوجوان ثمر عباس نے کنڈ سرگانہ کی رہائشی لڑکی ارم بی بی سے 11-06-2018کو پسند کی شادی کی جو اس کا جرم بن گئی اس لڑکی کے بااثر رشتے داروں نے ثمر عباس کو پسند کی شادی کرنے کا مزا چکھانے کا اعلان کر دیاانہوں نے پلاننگ اور دھوکے کے تحت ثمر عباس اور اس کے بھائی کو لڑکی کے گھر کنڈ سرگانہ بلا لیا اور وہاں پر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور وہاں باہم مشورہ ہو کر ان دونوں بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کتا بنا کر علاقے میں گھماتے رہے کتا بن کر ان کو بھونکنے پر مجبور کرتے رہے نہ بھونکنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا جس پر وہ دونوں بھائی کتے کی طرح بھونکتے اور ان دونوں بھائیوں کو اپنے والدین کو گالیاں نکالنے پر مجبورکرتے اور گالیاں نکلواتے ان سے معافیاں منگواتے دونوں بھائیوں سے بار بار ناک سے لکیریں نکلواتے نہ نکالنے پر پھر وحشیانہ تشد د کا نشانہ بنایا جاتا بااثر افراد نے زبردستی اپنی مرضی کا بیان بھی ریکارڈ کروا لیانوجوانوں پر ہونے والے ظلم کی ویڈیو بناتے رہے زبان کھولنے کی صورت میں ویڈیو نیٹ پر وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ثمر عباس کی بیوی ارم رانی کو بھی غائب کر دیا گیا اس کے قتل کئے جانے کا

خدشہ تاہم ارم رانی کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا اتنے بڑے واقعہ ہونے کے بعد خانیوال پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی پولیس بے بس نظر آ رہی ہے اتنے بڑے واقعہ کی نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ کسی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ٹی وی چینلز پرپر اس واقعہ کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد خانیوال پولیس کو ہوش آ گیا پولیس نے تین ملزمان امیر ،شہزاد اور جاوید کو گرفتار کر لیا ان دونوں بھائیوں کے ورثانے

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ واقعے میں ملوث لڑکی کے تایا، چچا اور کزن سمیت دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوبھائیوں پر تشدد کے واقعہ کا

سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔عثمان بزدار نے کہاکہ تشدد کانشانہ بننے والے بھائیوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے داروں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…