اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی اور ان کے ہڑتالی ملازمین کے مابین مذاکرات ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہستان( آن لائن )داسو ڈیم کوہستان پر کام کرنے والی چینی کمپنی اور ان کے ہڑتالی ملازمین کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، ملازمین نے 17 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی، ہڑتال ملازمین یکم اکتوبر تک مطالبات سے دستبردار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے مقام پر زیر تعمیر داسو ڈیم منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی سی جی جی سی اور ملازمین کے مابین 17 روز سے ڈیڈ لاک برقرار تھا، ملازمین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کی عدم منظوری کے باعث کمپنی کا کام 17 روز سے ٹھپ

ہو کر رہ گیا تھا جس سے کمپنی اور واپڈا کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری خسارے کا سامنے کرنا پڑ رہا تھا۔حلقہ این اے 11 سے رکن قومی اسمبلی ملک حاجی آفرین کی قیادت میں متاثرین داسو ڈیم ریزرو ایئر ایریا کی 80 رکنی کمیٹی نے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے گذشتہ دو ہفتوں سے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ تھانہ داسو کی پولیس بھی شانہ بشانہ تھی، سینکڑوں ہڑتالی ملازمین اور چائنہ کمپنی کی اعلی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ملازمین کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…