لاہور (آن لائن) ایف آئی اے حکام نے اپنے تمام تفتیشی افسران کو مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسران اعلیٰ حکام کو اطلاع کئے بغیر چھاپے
مار رہے ہیں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقاصر عباسی نے محکمہ کے تفتیشی افسران سے ہائی پروفائل مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں واضح کیا ہے کہ اگر کسی تفتیشی افسر نے مجوزہ ہدایات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔