صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی پرچم کی بے حرمتی، اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوابی کے سول جج نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر، محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود جج کے سامنے پیش نہ ہونے پر سول جج صوابی نے منظور پشتین، ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے منظور پشتین کی گرفتاری کا حکم نامہ موصول
ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ 19 ملزمان پر قومی پرچم کی بے حرمتی، اداروں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، اجازت نہ ملنے کے باوجود صوابی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریاست مخالف نعرے بازی پر پی ٹی ایم گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی تھی، ملزمان کی فوج مخالف نعروں اور تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں دکھائی گئیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ کوہسار میں ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس مقدمہ میں منظور پشتین سمیت 28 افراد نامزد ہیں۔