اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے 4 سے 5مزید وزراء کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ میں فیصل واوڈا، فضل محمد خان، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کو شامل کیا جائے گا، وفاقی کابینہ میں 4مشیر اور 3معاونین خصوصی شامل ہیں ،وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ میں 4 سے 5 وزراء کو شامل کیا جائے گا، فیصل واوڈا، فضل محمد خان، علی امین گنڈاپور اور
اعظم سواتی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، مواصلات، وزارت اوورسیز پاکستانی، وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول،وزارت پوسٹل سروس اور ذخائر کے قلمدان بھی خالی ہیں، وفاقی کابینہ میں 4مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 ہے، محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں وزیرمملکت کا قلمدان آفر کیا گیا تھا مگر انہوں نے حلف اٹھانے سے معذرت کی تھی اور ناراض ہو گئے تھے۔