کراچی(این این آئی)ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی اوراگست کے دوران تجارتی خسارہ گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی اور اگست میں برآمدات کا حجم 3 ارب 66 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ درآمدات 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح سال 2018-19 کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب 16 کروڑ70 لاکھ ڈالر رہا۔نئی حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 22.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جسے ایک اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ اگست میں برآمدات 2 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔اگست 2018 میں برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی 3.18 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے ماہ درآمدات کا حجم 4 ارب 99 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا اور اس طرح اگست 2018 میں تجارتی خسارہ2 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ شماریات ڈویژن کے مطابق مجموعی طور گزشتہ سال جولائی، اگست کیمقابلے میں اس سال برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔تجارتی خسارہ پاکستانی معیشت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے، درآمدات میں غیرمعمولی اضافے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑا ہے۔ پچھلے دو ماہ کے دوران برآمدات میں ہونے والے اضافے کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی اوراگست کے دوران تجارتی خسارہ گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی اور اگست میں برآمدات کا حجم 3 ارب 66 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ درآمدات 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہیں