پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سنتے ہی جیل میں نواز شریف غصے میں آگئے سابق وزیراعظم کی اب زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ مبشر زیدی اور انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرول کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار سے نواز شریف کا غصہ ظاہر ہو رہا ہے، مبشر زیدی، شریف خاندان کیخلاف مفروضہ کی بنیاد پر کمزور فیصلہ دیا گیا، اس کیس میں واضح طور پر ریاست کی زیادتی نظر آتی ہے، شہباز شریف اپوزیشن کے نہیں حکومت کے آدمی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جارحانہ اپوزیشن کرسکتی ہیں جس کا مظاہرہ بھی کیا ہے،

ن لیگ ریڈلائنز کراس نہیں کرے گی لیکن سویلین بالادستی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جارحانہ نظر آئے گی، انصار عباسی۔ تفصیلات کے مطابق نجی  ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں کے فیصلے اعلیٰ عدالتوں میں برقرار نہیں رہتے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی شکایتیں اب غصہ میں تبدیل ہوں گی، پیرول کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار سے ان کا غصہ ظاہر ہورہا ہے، نواز شریف کا واحد مقصد کسی بھی طرح مریم نواز کو لانچ کرنا رہ گیا ہے۔پروگرام میں شریک معروف صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ انصار عباسی نےکہا کہ کلثوم نواز کی وفات کا سیاسی پہلو بھی ہے،اس وقت ان کے شوہرنواز شریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر جیل میں ہیں جبکہ ان کے بیٹے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے، بہت سے لوگ تعزیت کے ساتھ نواز شریف سے ہمدردی کیلئے بھی ملنے جارہے ہیں، عمران خان کی شادی بھی ذاتی معاملہ تھا لیکن سیاسی معاملہ بھی بن گیا تھا، سوشل میڈیا کے ساتھ ہمارا مین اسٹریم میڈیا بھی غیرذمہ دار ہے، شہباز شریف کے مقابلہ میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کا طریقہ مختلف ہے، شہباز شریف اپوزیشن کے نہیں حکومت کے آدمی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جارحانہ اپوزیشن کرسکتی ہیں جس کا مظاہرہ بھی کیا ہے، ن لیگ ریڈلائنز کراس نہیں کرے گی

لیکن سویلین بالادستی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جارحانہ نظر آئے گی۔انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ریاست کو دیکھنا ہوگا کہ وہ شہریوں کے ساتھ انصاف کرتی ہے یا نہیں ہے، شریف خاندان کیخلاف مفروضہ کی بنیاد پر کمزور فیصلہ دیا گیا، اس کیس میں واضح طور پر ریاست کی زیادتی نظر آتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد ردعمل نواز شریف اور مریم پر منحصر ہوگا، نواز شریف کو بار بار نکالا گیا لیکن وہ سیاست میں بدلہ لینے پر نہیں اترے، پرویز مشرف کا ٹرائل نواز شریف نے نہیں کیا بلکہ سپریم کورٹ کا حکم تھا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…