اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی قیمتوں میں اضافہ، فی یونٹ 4روپے 41پیسے بڑھا دئیے گئے، نیپرا نے منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد دوسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس بار فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4روپے 41پیسے اضافہ کیا گیا جس کی منظوری نیپرا نے دیدی ہے۔ دوسری جانب وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے
مطابق ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور شارٹ فال 5ہزار 6سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مختلف ذرائع سے مجموعی پیداوار 18ہزار 400میگاواٹ ہے ۔ شارٹ فال کے باعث شہروں میں 4 سے 6 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔