جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شریفوں کے دور والا سی پیک منصوبہ نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں آگے۔۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریفوں کے دور والا سی پیک منصوبہ نہیں بلکہ اس سے بھی آگے، وزیراعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی کا کہنا تھاکہ حکومت سی پیک میں توسیع کرے گی اور اس کے ثمرات پاکستان لائیں گے،

نئی حکومت سی پیک منصوبوں پر ریویو کرنے کا اختیار رکھتی ہے، سی پیک پاکستان کیلئے اسٹریٹجک منصوبہ ہے جس پر تحریک انصاف کھڑی ہے۔افتخار درانی نے کہا کہ فتخار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن اور مس گورننس کے خلاف بڑی مہم چلائی جسے آگے لے کر چل رہے ہیں،گیس میں بھی گردشی قرضوں کی صورت میں 156ارب روپے کا خسارہ سامنے آگیا ہے،ماہرین سے مشاورت کر کے اس مسئلہ کا حل نکال رہے ہیں، پراپیگنڈے کے ذریعہ عوام میں ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی کام نہیں کرے گی، شہباز شریف نے دس سال حکومت کر کے سارا مدعا ہم پر ڈالنا شروع کردیا ہے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک اور اداروں کے ساتھ جو ظلم کیا اس کا مکمل حساب دینا ہوگا، انہوں نے جس بیدردی سے ملک کو لوٹا سب عوام کو بتائیں گے، ن لیگ کی حکومت ایل این جی کا معاہدہ کیوں سامنے لے کر نہیں آئی، ہم بتائیں گے ایل این جی کا معاہدہ کیسے ہوا اور اس میں پچھلے وزیراعظم کا کیا کردار تھا، ایل این جی معاہدہ منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔افتخار درانی نے کہا کہ پچاس لاکھ کم قیمت گھروں کی تعمیر کا منصوبہ قابل عمل ہے، کنسٹرکشن شروع ہونے پر روزگار بڑھنے کے ساتھ چالیس سے پچاس صنعتوں کا پہیہ گھومے گا، پاکستان میں 80فیصد ٹیکس بلاواسطہ طریقے

سے وصول کیا جاتا ہے، بلاواسطہ ٹیکسیشن سے براہ راست ٹیکس وصولی کی طرف جائیں گے، عوام ریاست پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس نہیں دیتے تھے، چیف جسٹس اور وزیراعظم کا ڈیم فنڈ قوم کو متحد کرنے کیلئے سبب ثابت ہوگا۔افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سی پیک سے متعلق واضح بیان دے چکے ہیں، چینی سفارتخانے نے بھی فائنانشل ٹائمز کے مضمون کو بدنیتی

پر مبنی قرار دیا ہے، حکومت سی پیک میں توسیع کرے گی اور اس کے ثمرات پاکستان لائیں گے، نئی حکومت سی پیک منصوبوں پر ریویو کرنے کا اختیار رکھتی ہے، سی پیک پاکستان کیلئے اسٹریٹجک منصوبہ ہے جس پر تحریک انصاف کھڑی ہے۔پروگرام میں شریک مشاہد حسین سیدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر سی پیک سے متعلق وضاحتی پالیسی بیان دیں، ہماری نالائقی

کی وجہ سے پہلی دفعہ سی پیک پر شکوک آئے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی معاشی اصلاحات کرتی ہے تو پیپلز پارٹی رکاوٹ نہیں بنے گی،گیس کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ ہوا تو لوگوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں گے، ڈاکٹر اشفاق حسن کی امپورٹ بل کم کرنے کی تجویز بہت اچھی ہے۔عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا نعرہ مقبول ہوتا ہے۔مائزہ حمید نے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے، سی پیک جیسے منصوبوں میں کٹوتی کر کے معیشت کو بڑا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…