جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قادیانیوں نے ہمیشہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ، حافظ محمد سعید ،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ قادیانیوں نے ہمیشہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور وطن عزیز پاکستان کیخلاف ان کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں قادیانیوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی۔

انہیں اہم عہدوں سے فی الفور ہٹایا جائے اوراسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں سے روکا جائے۔ کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو انگریز نے اس خطہ میں پروان چڑھایا اور فتنہ قادیانیت انہی کا لگایا ہوا پودا ہے جس کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ یہ حکومتوں میں اثرورسوخ حاصل کر کے پاکستان میں اپنی ریشہ دوانیوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعد قادیانی عناصر نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ قادیانیوں کی طرح عیسائی بھی غیر مسلم ہیں لیکن اسلامی شریعت ان پر وہ پابندیاں عائد نہیں کرتی جو مرتدوں پر لگائی جاتی ہیں۔پاکستانی آئین میں قادیانیوں کے سب راستے روکے گئے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ بیرونی سازشوں کو سمجھے اورفتنہ قادیانیت کی روک تھام کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ قادیانی خود کو مسلمان ظاہرکر کے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ مسلم امہ میں انتشار پھیلانے کیلئے یہ غیر ملکی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور مسلم خطوں و علاقوں میں صلیبیوں و یہودیوں کے ایجنڈے پروان چڑھا رہے ہیں۔اسلام او رمسلمانوں کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے پوری مسلم امہ کو متحدہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے دفاع سے کسی صورت غافل نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران بین الاقوامی سطح پرتوہین انبیاء کیخلاف قانون سازی کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں۔ توہین آمیز خاکے شائع کرنا تہذیبوں کی جنگ بھڑکانے کی خوفناک سازش ہے۔

حکمران مسلمان ملکوں سے رابطے کر کے مشترکہ اجلاس بلائیں اور بیرونی قوتوں کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہوں۔اسلام، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ملک گیر سطح پر مضبوط آواز بلند کریں گے۔ ہم نے ہر قسم کے مفادات چھوڑکرتحفظ حرمت رسول ﷺ کی خاطر کردار ادا کرنا ہے۔مسلم ملکوں کے حکمران یہ کام کریں اللہ انکی تمام مشکلات حل کر دے گااور پوری مسلم امہ ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اس بات کی قانون سازی ہونی چاہئے کہ

آئندہ کسی نبی کی توہین نہ ہو۔مسلمان سب انبیاء کی حرمت کا تحفظ کرنے والے ہیں۔صلیبیوں و یہودیوں کی طرف سے گستاخیوں میں شدت اس لئے پیدا ہو رہی ہے کہ اسلام کی دعوت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور مغربی پالیسی ساز ادارے اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ مستقبل میں اسلام دنیا کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھر ے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہاں بر سر اقتدار حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریوں پر غور اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں جیسی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…