بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)سی پیک کے سلسلے میں ٹھوس کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاکستان کے قرضوں کے بوجھ میں ہرگز اضافہ نہیں ہوا۔سی پیک کے سلسلے میں کل22 تعمیراتی منصوبے ہیں جن میں سے نو مکمل ہو چکے ہیں اور باقی تیرہ زیر تعمیر ہیں۔ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کی کل مالیت19ارب امریکی ڈالرہے جن سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح میں1سے 2 فیصدتک کا اضافہ سامنے آ رہا ہے اور پاکستان میں روزگار کے 70 ہزار سے زائد مواقع میسر ہوئے ہیں۔اقتصادی ماہرین
نے سی پیک قرضوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کسی خاص علاقے اور گروہ کے بجائے پورے پاکستان اور تمام پاکستانی عوام کیلئے ہے۔ اس وقت پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں میں 47 فیصد کثیر الطرفہ مالیاتی اداروں سے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ سی پیک کے کل 22منصوبوں میں سے 18 منصوبوں کی سرمایہ کاری چین کی براہ راست سرمایہ کاری یا امداد سے ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے باعث پاکستان پرقرضوں کے بوجھ میں اضافہ نہیں ہوا۔