جنوبی وزیرستان (این این آئی)پاک فوج کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کر دی گئی ٗابتدائی طور پر 100 گھروں میں بجلی مہیا کی جارہی ہے۔بجلی پاور پلانٹ کا افتتاح کانی گرم کے ڈپٹی کمانڈر کرنل علی جعفری نے کیا ٗپاک فوج کے تعاد ن سے ہائیڈرو پاور پلانٹ
کے ذریعے ابتدائی طور پر 100 گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔کرنل علی جعفری کے مطابق قیام امن کے بعد بجلی کے منصوبو ں کے علاوہ علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ۔قبائل کے مطابق دور دراز علاقے میں بجلی کی فراہمی ناممکن تھی لیکن پاک فوج نے ناممکن کو ممکن کر دیکھایا۔