جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

قادیانی عاطف میاں کونکالنے پر ایک اور رکن نے اقتصادی مشاورتی کونسل سےاستعفیٰ دیدیا، یہ کون ہے؟ ایسا نام کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کئے گئے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن عاطف میاں کو نکالنے پر کونسل کے ایک اور رکن عاصم خواجہ نے بھی استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطاب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کئے گئے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن عاصم خواجہ نے کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ میرے لئے تکلیف دہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اس اقدام کا جواز پیش نہیں کرسکتا جہاں ایسی اقدار پر سمجھوتہ کیا جائے وہاں کام کرنا ممکن نہیں، اللہ ہمیں معاف کرے میری اور ہم سب کی مدد فرمائے جب کہ ملک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیارہوں، پاکستان پائندہ باد۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے قادیانی عاطف میاں کی کونسل سے برخاستگی کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کو عاطف میاں کی نامزدگی پر مذہبی و عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…