ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی معیشت کو قدموں پر کھڑا کر دیں گے، بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم وتکنیکی تربیت شفقت محمود سے ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر سیاہونگ یانگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے حل کے لئے حکومت مکمل طور پر پر عزم ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف چیلنجز میں سے تعلیم کے مختلف سلسلے یا نظام جو نجی اسکولوں ، سرکاری سکولوں اور مذہبی مدرسے یا اسکولوں پر مشتمل ہیں۔ اعلیٰ معیار تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی نظام میں امتیاز کو ختم کرنا بھی ایک چیلبنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم ایک جامع تعلیمی پالیسی بنانے پر کام کر رہے ہیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے ، اعلیٰ معیار تعلیم کی یقینی فراہمی اور کھیل کے میدان کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ‘‘ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہنر اور انسانی ترقی ہماری توجہ کا خاص مرکز ہیں ۔ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت بہت ضروری ہیں اور ہم سکل یونیورسٹیز کے قیام کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ہم تمام تجارتی چیمبرز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔ وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کو پاکستان میں ہنر کی ترقی پر کام کرنا چاہیے ۔ کنٹری ڈائرکیٹر نے وفاقی وزیر کو اپنے فرائض منصبی سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے ، غربت کو کم کرنے اورترقی کے مقاصد کے حصول میں اے ڈی بی کے عزائم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ میں حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلہ میں اے ڈی بی کی خدمات کی پیشکش کی اور کہا کہ بنک پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔بعد ازاں جمہوریہ ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یاردکل نے وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت اور قومی تاریخی و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو مبارکباد دی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات زیر بحث آئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…