پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیاپاکستان بھی کچھ نہ بدل سکا!! وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا!

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوست کے والد کی تعزیت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی بھی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دوست کے والد کی تعزیت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹرز میں آمد نے جہاں سادگی اور بچت کے وزیراعظم عمران خان کے اعلانات کی دھجیاں اڑا دی ہیں وہیں میاں چنوں میں

انتظامیہ کو سب کام چھوڑ کر دو مقامات پر ہیلی پیڈ بنانا پڑ گئے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں چنوں آمد کے موقع پر ان کے پروٹوکول نے ایک بچی کی بھی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار عثمان بزادر آج مختصر دورے پر میاں چنوں پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر ایمرجنسی کو بند کر دیا گیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہو گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواحی گاؤں 114 پندرہ ایل پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دوست کی والد کی تعزیت کے بعد سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی بند کر دی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی بند ہونے کے باعث ایک بیماری بچی کو داخلے کی اجازت نہ مل سکی جبکہ اس کے والدین اس دوران انتظامیہ کی منت سماجت کرتے رہے لیکن انتظامیہ نے انہیں اندر نہ جانے دیا اور بچی ہسپتال کے باہر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی وفات پر والدین نے شدید احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں چنوں آمد کے موقع پر انتطامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے انتطامیہ صبح سے دو مقامات پر ہیلی پیڈ بنانے میں مصروف رہی اور افسران اور اہلکار سکیورٹی اور ہیلی پیڈ کیلئے انتظامات کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…