اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان بننے کے بعد جب قوم سے اپنا پہلا خطاب کیا تو اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔اوورسیز پاکستانیوں نے بھی ان کے وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیااور اسے پاکستانی لوگوں کی خوش قسمتی قرار دے دیا۔اسی متعلق ایک صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ایک ائیرپورٹ پر جب امیگریشن آفیسر نے میرا پاکستانی پاسپورٹ دیکھا تو کہا کہ’’ مجھے تمھارے وزیراعظم پسند ہیں‘‘۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر ”’نیا پاکستان ” بننے کے بعد اپنی ملک کی خدمت کرنے واپس وطن پہنچی تھیں۔ عصمت گل خٹک بتاتی ہیں کہ میرا شمار ان چند اوورسیز پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو متحدہ عرب امارات میں ٹاپ مینجمنٹ پوزیشن پر کام کرتے تھے۔لیکن میں نے وہاں سے استعفیٰ دے دیا اور پاکستان واپس آ کر میں نے ڈی جی کی حیثیت سے کانٹریکٹ پوسٹ پر جوائن کیا یہ سب کچھ اپنے ملک پاکستان کیلئے کیا ہے۔