ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے وعدوں کی مانیٹرنگ کیلئے دبئی کے تاجر نے ایسی ویب سائٹ تیار کرلی کہ کپتان خود بھی حیران رہ جائینگے

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’نیا پاکستان‘ میں کڑے احتساب کے دعووں کے ساتھ ہی دبئی کے ایک تاجر نے ’خان میٹر‘ کے نام سے ویب سائٹ متعارف کرادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان سعید نامی تاجر نے بتایا کہ ویب سائٹ پر عمران خان کی 100 دن میں اپنے وعدوں سے متعلق کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ نئی حکومت کی کارکردگی رپورٹ تیار کرے گی اور اس پر مختلف کیٹیگری مثلاً گورننس، فیڈریشن، اقتصادیات، زراعت، پانی، سوسائٹی اور سکیورٹی موجود ہیں جہاں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کارکردگی کی چانچ پڑتال سے متعلق سائٹ کی تشکیل بہت پہلے ہونی چاہیے تھی تاکہ حکومت کا احتساب کیا اور ان کی کارکردگی ان کے دعوؤں کے تناظر میں دیکھی جاسکے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے 100 دن پر مشتمل ایجنڈے سے متعلق کیٹیگریز ہیں جن میں پولیس کا غیر سیاسی ہونا، کراچی کی ترقی، نوجوانوں کو نوکری کی فراہمی ، سیاحت کا فروغ، واٹر پالیسی، سول ریفارمز اور دیگر مسائل شامل ہیں۔ویب سائٹ پر 35 وعدوں کی فہرست موجود ہے جس میں سے سول سروس ریفارمز اور جنوبی پنجاب سے اعلیٰ عہدے پر تعیناتی پر عملدرآمد ’فعال‘ کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے سلمان سعید نے بتایا کہ اگر عمران خان کے کسی بھی وعدے پر بات چیت شروع ہوتی ہے تو اس کیٹیگری کا اسٹیٹس ’کام جاری ہے‘ ہوجائیگا ، اگر اس ضمن میں کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو اس کا اسٹیٹس ’کامیابی‘ کی صورت میں واضح ہو جائے گا۔سلمان سعید نے اپنی ویب سائٹ پر تحریر کیا کہ ویب سائٹ پر سول ریفارمز کی کیٹیگری میں اس وقت تبدیلی لائی گئی۔

جب وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عشرت حسین کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی۔ویب سائٹ کی غیر جانبداری سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہر کیٹیگری میں مباحثے کی گنجائش موجود ہے ، لوگ اس خاص فہرست سے متعلق اپنی رائے دے سکتے ہیں اور کارکردگی سے متعلق نیوز ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…