بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

تم لوگوں کے گھر میں بچیاں نہیں ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما دُعا بھٹو نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو جیل میں تھپڑ رسید کردیا!

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں 6سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش ، پولیس کا بچی کو لاوارث قرار دیکر ملزم کے خلاف کارروائی سے انکار، تحریک انصاف کی نو منتخب رکن دعا بھٹو تھانے پہنچ گئی،مقدمہ درج کروایا ، ملزم کو حوالات کو تھپڑ رسید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں خادم گوٹھ میں 6سالہ معصوم بچی سے

زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے فہیم کے خلاف تحریک انصاف کی نو منتخب رکن اسمبلی کی مداخلت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم فہیم کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کیا تھا تاہم پولیس نے بچی کو لاوارث قرار دیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیاتھا تاہم اسی اثنا میں خبر ملنے پر تحریک انصاف کی نو منتخب خاتون رکن صوبائی اسمبلی سندھ دعا بھٹو سائٹ تھانہ سپر ہائی وے پہنچ گئیں اور ان کی مداخلت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دعا بھٹو نے حوالات میں موجود ملزم فہیم سے بھی ملاقات کی ہے۔ سیل کے باہر موجود دعا بھٹو نے اس موقع پر ملزم فہیم کو تھپڑ بھی رسید کر دیا۔ اس موقع پر دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر میں بچیاں نہیں ہیں۔وہ تو اللہ نے فرشتے بھیجے اور بچی کے ساتھ یہ ظلم ہونے سے بچ گیا ورنہ تم نے تو اپنی پوری کوشش کی۔تم لوگوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ زینب جیسے واقعات سندھ میں نہیں ہونے دینگے، ملزم فہیم معصوم بچی کو زیر تعمیر جگہ پر لیجا زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا جس کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، یہ افسوس کی بات ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے انکاری تھی، ہم بچی کے ورثا کو قانونی معاونت اور مدد بھی فراہم کرینگے جبکہ معصوم بچیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اس قسم کے واقعات کے خلاف اسمبلی میں بھی آواز اٹھائوں گی۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…