ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عون چودھری اور نعیم الحق کے ستارے گردش میں، عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد ایسا فیصلہ کر لیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عون چودھری اور نعیم الحق کو وزیراعظم عمران خان نے ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نعیم الحق کو بنی گالہ جاتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گیٹ پر ہی روک دیا گیا، رپورٹ کے مطابق جب نعیم الحق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے گیٹ پر ہی روک لیا اور اندر نہیں جانے دیا۔ جب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ میں عمران خان کو لینے آیا ہوں، تم مجھے

نہیں جانتے تم میرے انڈر ہی کام کرتے رہے ہو، مگر اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی ان کی کوئی بات نہ سنی لیکن جب بنی گالہ سے کال آئی تو انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ عون چودھری کے بھی بنی گالہ آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عون چودھری کی سبکدوشی کے حوالے سے تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اننگ مکمل کر لی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی طویل خدمت کے عوض عون چودھری اپنے بھائی امین چودھری لاہور سے ایم پی اے بنوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…