فیصل آباد(آئی این پی)ٹیکسٹائل سٹی سے 4وفاقی وزراء کو شکست دینے والے شہر فیصل آباد کو وفاقی کا بینہ میں نما ئندگی نہ دینا الیکشن سے پہلے ٹکٹوں کی تقسیم پرپنجاب کے نامزد گورنراور جہانگیر ترین کی لڑا ئی کا نتیجہ ہے ریجن کے سا توں ایم این ایز ما یوس وا پس لوٹ آئے تفصیل کے مطا بق پی ٹی آئی سے ذرائع نے بتا یا کہ الیکشن سے پہلے نامزد گورنر چودہری سرور اورجہانگیر ترین میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید ناراضگی ہو ئی تھی جس خمیازہ فیصل آباد سے 4تاقتور لیگی وفاقی وزراء مملکت کو شکست دینے والے ایک بھی
ایم این اے کو وفاقی کا بینہ میں نما ئندگی نہیں دی گئی ٹیکسٹا ئل سٹی فیصل آباد کو ٹیکسٹا ئل کا حب کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہا جا تا ہے ٹیکسٹا ئل کی منسٹری بھی غیر معروف ایم این اے کو دے گئی ریجن کے سا توں ایم این ایز ما یو گھروں کو لوٹ آئے جس کی وجہ سے ٹیکسٹا ئل سٹی میں شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم کو بارآور کروا دیا گیا کہ ٹیکسٹا ئل سٹی کو فوری طور وفاقی کا بینہ میں حصہ نہ ملا تو پی ٹی کے حا لات مختلف ہو سکتے ہیں۔