کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ کی حلف برداری کے موقع پر انتگورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور تقریب میں مدعو مہمان نشستیں تلاش کرتے رہے ،جتنی نشستیں لگائی گئی تھیں اس سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ،
جس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر نشستیں ڈھونڈتے رہے،جبکہ بہت سے لوگ پہلے سے لگائی گئی نشستوں پر لوگوں سے درخواستیں کر کے بیٹھے ،خاص بات یہ ہے کہ ملائشیاء کے قونصل جنرل خیر النظران عبدالرحمان سمیت بہت سے غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی نشستیں نہ ملیں اور صورتحال کے پیش نظر بعض سفارتکار تقریب حلف برداری میں شرکت کئیے بغیر واپس چلے گئے ،جبکہ بعض سفارتکاروں نے کھڑے ہوکر حلف برداری کی تقریب اٹینڈ کی، اس بارے میں بعض لوگوں نے گورنر ہاؤس میں موجود پروٹوکول کے عملے کو نشاندہی کی کہ لوگ واپس جارہے ہیں،لیکن انہوں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ،نشستیں کم ہیں اور لوگ زیادہ آگئے ہیں،حلف برداری کی تقریب بھی ایک گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے کے بجائے 6 بجے شروع ہوئی اور لوگ دھوپ میں بیٹھے وزیراعلیٰ اور قائم مقام گورنر کا انتظار کرتے رہے۔ وزیر اعلی سندھ کی حلف برداری کے موقع پر انتگورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور تقریب میں مدعو مہمان نشستیں تلاش کرتے رہے ،جتنی نشستیں لگائی گئی تھیں اس سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ،جس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر نشستیں ڈھونڈتے رہے،جبکہ بہت سے لوگ پہلے سے لگائی گئی نشستوں پر لوگوں سے درخواستیں کر کے بیٹھے