پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آخر یہ شخص کون ہے؟ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکاء حیران و پریشان، عمران خان سے بار بار کس اہم شخص کے بارے میں پوچھا جاتا رہا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مجھ سے بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کون ہیں، یہ بات معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بھی لوگ پوچھ رہے تھے کہ آخر یہ کون ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شریک

عمران خان کے قریبی لوگوں اور متوقع کابینہ کے افراد کی طرف سے جب یہ سوال پوچھا گیا اور مجھے جو صورت حال نظر آ رہی تھی اس سے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے بہت بڑا رسک لیا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ جب عمران خان کی متوقع کابینہ کے ارکان نے بھی مجھ سے یہ سوال کیا تو میں نے ان کو بتایا کہ وہ بزدار قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلے یہ ق لیگ میں تھے، اس کے بعد ن لیگ میں شریک ہوئے اور ن لیگ کے ٹکٹ پر 2013ء میں انتخاب لڑا مگر ہار گئے اب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور جیت کر صوبائی اسمبلی کا حصہ بن گئے۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ تقریب حلف برداری کے دوران بہت سے لوگ ان سے پوچھتے رہے کہ عثمان بزدار کون ہیں، سینئر صحافی حامد میر نے کہاکہ عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نے ان سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر مجھ سے کہا کہ لگتا ہے کہ ہماری مشکلات اب شروع ہونے والی ہیں اور ان کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ لوگ عمران خان کے اس فیصلے پر حیران و پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایسے لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر فیصلہ ان سے پوچھ کر کرتے ہیں وہ بھی اس پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مجھ سے بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کون ہیں، یہ بات معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بھی لوگ پوچھ رہے تھے کہ آخر یہ کون ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…