جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کی نیلامیاں،گورنر ہاؤس عوام کیلئے،جو کہا اب کر کے دکھارہے ہیں،کاؤنٹ ڈاؤن شروع، تحریک انصاف نے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد چھوٹے گھر میں منتقل ہوں گے ، اسمبلی میں کھڑی کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں نیلام کی جائیں گے، لاہور گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا جائے ، جبکہ مری میں گورنر ہاؤس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن نے ذلت امیز راویہ اپنا ئے رکھا ، عمران خان کے سامنے نعرے بازی کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔اس کے باوجود اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا بطور وزیراعظم عمران خان پیر کی شام قوم سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کے روز کا خطاب محض شکریہ کا خطاب تھا۔ حکومت میں آنے کے بعد فضول خرچیاں ختم کریں گے، سنہری دور کا آغاز شروع ہوگیا ہے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ عمران خان بطور وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد چھوٹے گھر میں منتقل ہوں گے ، لاہور گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا جائے ، مری سونے کے پانی سے مزین کیا ہوا ہے، گورنر ہاؤس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف قوم کا لیڈر ہے بلکہ عالم اسلام کا لیڈر ہے ، دنیابھر کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 65سال کا گند پانچ سال میں صاف کرنا ممکن نہیں ہوگا لیکن اسکی بنیاد ہم ضرور رکھیں گے، اب کوئی چور لینڈکرورز میں نہیں آئے گا بلکہ زنجیروں میں آئے گا، ملک میں نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، جس کی آج بنیاد رکھ لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن نے جوپارلیمنٹ ہاؤس نے تماشہ لگایا وہ قابل مزمت ہے ہمارے پاس کہنے کو ہے مریم اور مریم کے پاپا اور انکا پورا خاندان چور ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرسی کا کوئی شوق نہیں ، اگر ڈیلیور نہ کیا تو خود ہی کرسی چھوڑ دیں گے، ہم نے دوخواب دیکھے تھے ان میں ایک عمران خان کے وزیراعظم ، جو انتخاب کی صورت میں پورا ہوا، دوسرا خواب نئے پاکستان کا ہے، جس کا آغاز ہوگیا ۔ 65سال کا گند پانچ سال میں صاف کرنا ممکن نہیں ہوگا، لیکن اسکی بنیاد ہم ضرور رکھیں گے، اب کوئی چور لینڈکرورز میں نہیں آئے گا بلکہ زنجیروں میں آئے گا، ملک میں نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، جس کی آج بنیاد رکھ لی گئی ہے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ملک میں نئی تاریخ رقم ہونے ہونے جارہی ہے جس کی بنیاد آج رکھ لی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…