ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی کا سونامی آگیا،پی ٹی آئی نے ابتدائی 100 دنوں کی حکمت عملی تشکیل دیدی،بڑے بڑے نام منظر عام سے غائب، کس کس کو ہٹایاجارہاہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران پارٹی نے آئندہ 100 دنوں کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دیدی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ٗجہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں ٗ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی100 دنوں کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ٗوفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات ارباب شہزاد ن مرتب کیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی فہرستیں تیار کی گئیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائیگا ٗذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ٗسرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائیگا اور نئی تعیناتیاں 100 دن کیلئے ہوں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچ جائیگی۔خیال رہے کہ انتخابات میں کامیابی سے قبل تحریک انصاف نے کومت میں آنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ 100 روزہ ایجنڈے کے مطابق حکومت میں آنے والے بعد اصلاحات لائی جائیں گی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے، بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منا کر قومی دھارے میں لائیں گے ٗجنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا،کراچی کو ترقی دینا اور کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کرتے ہوئے امن و عامہ اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر کر کے بھتے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔تحریک انصاف کے مجوزہ پلان میں نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا اور حکومتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے آمدن بڑھانا بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…