ایک چھوٹا سا کمرہ اور اس میں چند برتن، سونے کیلئے کھجور کی چھال سے بنی چٹائی،پاکستان کی امیر ترین اور وسیع مذہبی جماعت کے سربراہ زندگی کیسے بسر کرتے ہیں، یہ شخصیت کون ہے؟جان کر آپ بھی انکے گرویدہ ہو جائینگے

17  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معروف مذہبی تنظیم اور تبلیغ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے مولانا الیاس قادری کی لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا، ترجمان کی بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک کی معروف مذہبی تنظیم اور تبلیغ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے مولانا الیاس قادری کی

لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے خبریں سوشل میڈیا اور میڈیا کی زینت بنی تھیں جس پر اب دعوت اسلامی کے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا، ترجمان دعوت اسلامی نے امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے لانا الیاس قادری عالم اسلام کی ایک معتبر شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ،مولانا الیاس قادری پر الزام لگانے والےشخص اور دیگر افراد نہ صرف مولانا الیاس قادری کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری کا سبب بنے ہیں بلکہ اپنی آخرت بھی تباہ کر رہے ہیں۔پاکستان کے ایک قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کئی بارمدنی چینل کے مشہور پروگرام مدنی مذاکرہ میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ میری کوئی جائیداد نہیں اور کئی بار ان کے رہنے کا کمرہ بھی مدنی چینل پر دکھایا جا چکا ہے جس میں ایک سادہ سی کھجور کی چھال کی چٹائی ہے جس پروہ سوتے ہیں،ان کے کمرے میں صرف ایک پنکھا لگا ہوا ہے اور کچھ سادے سے برتن ہیں جن میں وہ انتہائی سادہ اور عام سی غذا کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر اور چاچا شکور

نامی شخص کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ،مولانا محمد الیاس قادری کی کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں بلکہ یہاں تک کے ان کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے ،مولانا الیاس قادری پر اس طرح کے مضحکہ خیز ،جھوٹے اور سنگین الزامات عائد کرنے والےخود اپنی آخرت کو تو خراب کر ہی رہے ہیں لیکن گمراہ کن جھوٹ بول کر حضرت کے دنیا بھر میں

موجود لاکھوں مریدین اور کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری بھی کی ہے ۔ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری پر من گھڑت الزامات لگانے والے دنیا میں ہی توبہ کرلیں اور اللہ سے اس بہتان پر معافی مانگیں،دعوت اسلامی کی لیگل ٹیم بے بنیاد،جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی اور چاچا شکور سمیت جو بھی

اس جرم میں ملوث ہوا انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ چاچا شکور نےفیس بک پر وائرل ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے لندن میں مبینہ طور پر فلیٹس ہیں اور ان کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز ہے۔یاد رہے مولانا محمد الیاس قادری مشہور عالمی تبلیغی تحریک دعوت اسلامی کے سربراہ ہیں اور دنیا بھر میں انکے لاکھوں مریدین ہیں ،مولانا محمد الیاس قادری چند روز قبل ہی کئی سالوں کے بعد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…