بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کے قریبی ساتھی اورمعروف بزنس مین میاں منشاآج نیب میں طلب،جانتے ہیں ان پر کتنے ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے؟

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

لاہور ( آن لائن ) پچانوے ملین ڈالرکے منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معروف بزنس مین میاں منشا کو آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے قومی احتساب بیورو کی ٹیم میاں منشاء سے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی۔

نیب فاروق سہلریا الیکشن سے قبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی ٹرانزکشن کرنے والے کئی جھوٹے اکاؤئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں ۔الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…