اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پرویز خٹک نے پارلیمانی اقدار اور قانون کو دھویں میں اڑا دیا سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں ’سُوٹے ‘، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے محفل جمالی

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سپیکر چیمبر کا تقدس بھلا بیٹھے، میڈیا نمائندوں کے سامنے سپیکر چیمبر میں سوٹے چلتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسد قیصر گزشتہ روز قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو کر ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ ایسے میں گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے بعد اسد قیصر اپنے چیمبر میں بیٹھے تاکہ ممبران اسمبلی اور اپنی جماعت کے رہنمائوں اور اراکین کی جانب سے مبارکبادیں

وصول کر سکیں اور جو ممبر اسمبلی ان سے ملاقات کرنا چاہے کر سکے۔ اس دوران پرویز خٹک سپیکر چیمبر میں تشریف لے گئے اور وہاں میڈیا نمائندوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور موجودہ رکن قومی اسمبلی پرویز خٹک نے سپیکر چیمبر کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سپیکر چیمبر میں سوٹے لگانے شروع کر دئیے اور سگریٹ پیتے ہوئے گفتگو کرتے رہے۔ اس دوران کئی بار ممبر اسمبلی بننے والے پرویز خٹک تمام پارلیمانی اقدار کو پامال کرتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…