ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب پولیس نے کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات کی تفصیلات جمع کرادیں جانتے ہیں کل کتنی ویب سائٹس بلاک،کتنے افراد کو سزائیں سنائی گئیں؟

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب پولیس نے 2015 میں کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت سے متعلق مجموعی طور پر 106 مقدمات درج کیے اور 144 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جس میں سے 42 کو عدالت سے سزا سنائی گئی۔دیگر تینوں صوبوں کی جانب سے بھی دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو حاصل معاونت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پاکستانی حکام کو پیش کردی گئی ہے ۔

جو 15 اگست کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ذیلی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو بریف کریں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چاروں صوبوں کی جانب سے ارسال کی گئی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں کی مالی نقل و حرکت کو روکنے سے متعلق اقدامات کا تذکرہ ہے جس میں جماعت الدعوۃ بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق 2015 کے بعد سے اب تک 26 ملزمان پر کالعدم تنظیموں کو فنڈز دینے یا وصول کرنے کا مجرم ثابت ہوا اور انہیں 5 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔ایک سینئر افسرنے میڈیا کو بتایا کہ ’دیگر صوبوں کی طرح پنجاب نے وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے والی تنظیموں کے خلاف اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کردی ہیں۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’اسلام آباد میں وزارت داخلہ سیکریٹری کے سربراہی میں چند روز قبل ایک اجلاس ہوا جس میں صوبوں سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ سامنے آیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جماعت الدعوۃ، جیش محمد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور القاعدہ سمیت 18 تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے دوسری جانب پاکستان نے از خود 54 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسران ایف اے ٹی ایف وفد کو کالعدم تنظیموں سے متعلق بریف کریں گے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب حکام نے کالعدم تنظیموں کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر چلنے والی 3 ہزار 77 ویب سائٹ کی نشاندہی کی جس میں سے 2 ہزار 273 کو بلاک کردیا گیا۔علاوہ ازیں 58 مقدمات درج ہوئے اور 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور سائبر کرائم کے جرم میں 37 افراد کو سزا ہوئی۔کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈز جمع کرنے سے متعلق 250 سے زائد مقدمات درج ہوئے اور 416 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان میں سے 137 پر جرم ثابت ہوئے۔تنظیموں کے خلاف مجموعی طور پر 575 مقدمات درج ہوئے اور ان کے 827 فعال ارکان کو گرفتار کیا گیا جس میں سے مختلف عدالتوں میں 303 افراد کو سزا ہوئی۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 902 مقدمات درج ہوئے اور 1 ہزار 192 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 527 لوگوں پر جرم ثابت ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…