اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’قومی ترانہ تو سنا دیں‘‘ اسمبلی کے باہر خاتون رپورٹر نے نو منتخب اراکین سے سوال کیا تو آگے سے کیا سننے کو ملا؟کون کون سےمعروف ایم این ایز کو قومی ترانہ ہی نہیں آتا؟جان کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی پندرویں اسمبلی کااجلاس آج اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں ہوا جہاں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ کئی اسے اراکین ایسے بھی ہیں جن کو قومی ترانہ ہی نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق آج نو منتخب اراکین اسمبلی نے پندوریں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھایا ۔ پندرویں قومی اسمبلی کے

پہلے اجلاس کے موقع پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جس نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے اراکین سے سوالات بھی کئے ۔ ایسے میں نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے اسمبلی اجلاس میں آنیوالے نو منتخب اراکین سے قومی ترانہ سنانے کی فرمائش کر دی جس پر عقدہ کھلا کہ کئی اراکین قومی اسمبلی ایسے ہیں جن کو قومی ترانہ آتا ہی نہیں اور کئی نے قومی ترانے کے الفاظ ہی آگے پیچھے اور غلط ادا کر دئیے، کئی ارکان نے اجلاس کا بہانہ کرکے جان چھڑائی۔ تحریک انصاف سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالی ناز بلوچ پہلی بار اسمبلی پہنچیں تو اس موقع پر خاتون رپورٹر نے ان سے قومی ترانہ سنانے کی فرمائش کی جس پر وہ قومی ترانے کے الفاظ غلط ادا کر گئیں ، ایک خاتون رکن اسمبلی سے جب خاتون رپورٹر نے کہا کہ کل یوم آزادی بھی ہے اور آج آپ حلف بھی اٹھا رہی ہیں تو اس موقع پر قومی ترانہ سنا دیں جس پر خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ گانا نہیں سناتیں، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ جاری ہے اور وہ لیٹ ہو رہی ہیں اس لئے جانا ہو گا۔ ایک اور خاتون رکن اسمبلی باوجود کوشش کے بھی دو تین الفاظ ہی ادا کر پائیں، مرد ارکان کی باری آئی تو ایک مرد رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ کالج سے فارغ التحصیل ہوئے 30سال گزر چکے ، محنت مزدوری میں لگا رہا ، قومی ترانہ بھول چکا ہوں۔ ایک اور نو منتخب رکن اسمبلی قومی ترانے کا پہلا شعر صحیح سنانے میں کامیاب تو ہوئے مگر آگے وہی ڈھاک کے تین پات، بہانہ کیا بنایا کہ الیکشن کی اتنی ٹینشن رہی کہ قومی ترانہ آگے پیچھے ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…