پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟کپتان کا سب کو بڑا سرپرائز کس نوجوان کو سامنے لا رہے ہیں، بڑا اعلان کر دیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی کیلئے امانتدار نوجوان کا انتخاب، عمران خان نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو سرپرائز دیدیا، بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے امانتدار نوجوان سیاستدان کا انتخابات کر لیا ہے جس سے متعلق انہوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے پیغمبروں کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا ہے اور انسانیت کیلئے کھڑے ہونا ہے۔میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے۔انصاف میرٹ پر کرنا ہے۔آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے۔میں فیصلہ میرٹ پر اور عوام کے مفاد میں کروں گا۔ہم نے قوم کا پیسہ بچانا ہے تا کہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جا سکے۔میں آپ سے اس کاتقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں۔ہم نے اصل جنگ پنجاب میں لڑنی جہاں ہم نے اسکولز کو بہتر بناناہے۔پنجاب کے لوگ مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے۔سیاسی جماعتوں میں پیسے چلانے کا معاملہ ختم کرنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کے لیے ایک امانتدارنوجوان لا رہا ہوں۔یہ نوجوان کلین ہوگا،اس پرکسی قسم کاکوئی سوالیہ نشان نہیں،آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ ا سے قبل عمران خان نے عام انتخابات میں فتح کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ٹیکس نظام کو بہتر کرینگے اور اس بات کا وعدہ کرتے ہیں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی حفاظت کرینگے۔ عمران خان نے اس موقع پر اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات کا بھی ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب کو اہم دوست اور افغانستان کو اہم ہمسایہ قرار دیا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے چین میں کرپشن کے خلاف آپریشن کی بھی مثال دی تھی جبکہ اپنی تقریر میں عمران خان نےامریکہ کیساتھ برابری اور باعزت تعلقات کا بھی اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…