عمران خان نے حلقے کھولنے کا ضرور کہا تھا لیکن یہ نہیں کہا کہ۔۔۔!!! کپتان کے وکیل نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے حلقے کھولنے کا ضرور کہا تھا لیکن دوبارہ گنتی کا نہیں صحافیوں کے سوال پروکیل بابر اعوان کا جواب۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے جب صحافیوں نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرنے کی کوشش کی اور سوا ل کیا کہ ” آپ کے پارٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ جو حلقے کھولنے کا کہیں گے ہم کھول دیں گے ؟“

جس پر بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان نے حلقے کھولنے کا ضرور کہا تھا لیکن دوبارہ گنتی کا نہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 131 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل دو رکنی بینچ نے این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر مختصر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔سعد رفیق کے وکیل سردار اسلم نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان 5 نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا اختیارہے۔ عمران خان نے بھی تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تقریر ہے اور اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے۔

ہم نے کل بھی ہائیکورٹ کا ایسا ہی حکم نامہ معطل کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔خیال رہے کہ این اے 131 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔تاہم اس شکست کے بعد خواجہ سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر سے رجوع کیا تھا، تاہم انہوں نے مکمل گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔4 اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جانب سے اپنے وکیل بابر اعوان کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں چیئرمین تحریک انصاف نے موقف اپنایا تھا کہ حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ لیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…