لاہور (آن لائن) سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم مزید سو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے ڈی پورٹ ہونے کے بعد مذکورہ پاکستانی سعودی ائیر لائنز کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے سو پاکستانیوں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام افراد کو گھروں میں جانے کی اجازت دیدی۔
لاہور پہنچنے پر مسافروں کا کہنا تھا کہ بیشتر مسافروں کی سفری دستاویزات کی موجودگی کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر جیلوں میں ڈال دیا جہاں انہیں تین ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ کر کے لاہور بھیج دیا گیا تھا واپس آنے والے پاکستانیوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو رہا کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔