بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ سب کہاں گئے؟سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حیران کن صورتحال سامنے آگئی، الزامات عائد کرنے والا کوئی سیاسی رہنما پیش نہ ہوا، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والا کوئی بھی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا،الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنماں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن 2018 میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر ازخود نوٹس پر سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی،تاہم

ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کیالزامات لگانے والے سیاسی رہنماوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دئیے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن، رضا ہارون، عظمی بخاری ،شہاب الدین خان،مریم اورنگزیب اور امیر مقام کو نوٹس جاری کیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…