منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت نے آخری بجٹ میں دھوکہ دیا،تحریک انصاف کی متوقع حکومت کو فوری طورپر کسی مسئلے کا سامنا نہیں مگر۔۔۔! نگران وزیر خزانہ کے حیرت انگیز انکشافات 

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر (ن) لیگ کی حکومت کے آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے ٗ آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا ٗ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آؤٹ کہنا مناسب نہیں،

فوری طور پر ادائیگیوں کیلئے کوئی دباؤ نہیں تاہم اگلی سہہ ماہی کیلئے ادائیگیاں کرنا ہوں گے۔شمشاد اختر نے (ن) لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں، مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اہداف سے آگے نکل گئے، ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز اہداف حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ کیلئے سندھ حکومت نے کافی نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل اور ذمہ داریوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانا ہوں گے۔  نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر (ن) لیگ کی حکومت کے آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے ٗ آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا ٗ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آؤٹ کہنا مناسب نہیں، فوری طور پر ادائیگیوں کیلئے کوئی دباؤ نہیں تاہم اگلی سہہ ماہی کیلئے ادائیگیاں کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…