منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت نہیں بنانی کیونکہ۔۔شہباز شریف کو پیغام دیدیا گیا جانتے ہیں یہ پیغام کیا ہے اور کس کی طرف سے دیا گیا ہے؟

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف پنجاب حکومت سے پیچھے اور خاموش ہو کر بیٹھ گئے ہیں، ان کو کہا گیا ہے کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی ہٹ جائیں، مریم نواز کی خواہش ہے کہ حمزہ شہباز کسی صورت آگے نہ آئے، اینکر شاہد مسعود کے تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف ہسپتال میں اور علیل ہیں جبکہ یہاں لوگ ہنس کھیل رہے ہیں۔

ان کے چہروں پر اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہو کیا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اب خاموش ہو کر بیٹھ گئے ہیں اور پنجاب کی حکومت سے بھی پیچھے ہو گئے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو کہا گیا ہے کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی ہٹ جائیں۔اڈیالہ جیل میں قید مریم کا کہنا ہے کہ حمزہ کسی صورت آگے نہ آئے، انتخابات کے بعد حمزہ شہباز دو مرتبہ نظر آئے اور ان دو دنوں میں وہ کافی خوش و خُرم تھے جب انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ اس دن سے لے کر اب تک حمزہ شہباز نظر ہی نہیں آئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سخت الفاظ میں کہا جائے تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بالکل شٹ اپ کال دے دی گئی ہے اور پارٹی کےسینئر رہنمائوںکو کہا گیا ہے کہ اگر پنجاب کی اگر حکومت آجائے تو کسی کو بھی دے دو لیکن حمزہ شہباز کوکوئی عہدہ نہیں دینا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک بتائی ہے اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے جس کے بعد نواز شریف کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے اپنے ابتدائی علاج معالجے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل جانے کی ضد کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل دوبارہ منتل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم علاج معالجہ کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…