اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کل تک عام سے کلٹس گاڑی میں گھومنے والا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ پیرنی کا بیٹا موسیٰ مانیکا اچانک کروڑوں کی بینٹلے کار کا مالک کیسے بن گیا؟لاہور کی کس امیر ترین شخصیت نے اسے یہ قیمتی تحفہ دیا ہے ، ایسی خبر آگئی کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل تک عام کلٹس گاڑی میں پھرنے والا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کا بیٹا محمد موسیٰ مانیکا کروڑوں کی بینٹلے کار میں گھومنے لگا، سوشل میڈیا پر والد کے ہمراہ اپنی نئی بینٹلے کار کیساتھ محمد موسیٰ مانیکا کی تصویر اور گردش کرنیوالی افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کے اپنے پہلے شوہر سے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا کی اپنے والد کیساتھ کروڑوں کی بینٹلے کار کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس سے متعلق کئی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محمد موسیٰ مانیکا کے پاس کلٹس گاڑی تھی جس میں انہیں گھومتے پھرتے دیکھا جاتا تھا تاہم اب اچانک کروڑوں کی نئی بینٹلے کار کے ہمراہ موسیٰ کی تصاویر اور زیر گردش افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ محمد موسیٰ مانیکا کو یہ بینٹلے کار لاہور کی ایک امیر ترین شخصیت نے تحفے میں دی ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے دوران عمران خان کے پاس حتمی فیصلے کا اختیار ہے کہ وہ کسے کس عہدے پر فائز کریں۔ جبکہ عمران خان کوئی بھی کام اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی کی مشاورت کے بغیر نہیں کرتے اور کوئی بھی اہم کام کرنے سے قبل اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی سے مشاورت اور روحانی رہنمائی ضرورحاصل کرتے ہیں۔ اس لئے اس امیر ترین شخص نے بشریٰ پیرنی کے ذریعے عمران خان کو اپروچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے  محمد موسیٰ مانیکا کے ذریعے پیغام بشریٰ پیرنی تک پہنچایا جائے گا اور اسی لئے محمد موسیٰ مانیکا کو رام کرنے کیلئے کروڑوں کی نئی بینٹلے کار تحفے میں دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…