منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی، میاں محمدنواز شریف کی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقلی اور پھر جیل واپسی، کب کیا ہوا؟نوازشریف کی حالت اب کیسی ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی طبیعت قدرے بہتر ہونے کے 3روز بعدانہیں منگل کی رات واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کی ہدائیت کے برعکس نواز شریف کو ان کی خواہش پر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا میڈیکل بورڈ نے نصف گھنٹے سے زائدوقت سابق وزیراعظم کے بلڈ پریشرشوگر،نبض اور دل کی دھڑکن کا معائنہ کیا میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کو ایکو کارڈیو گرام،الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ بھی تجویز کئے جبکہ بورڈ نے سابق وزیر اعظم کے دائیں پاؤں کی ایڑھی کی سوجن کا معائنہ بھی کیاڈاکڑوں نے نواز شریف کو کمرے میں چہل قدمی کی ہدایت کی تاہم ایکو اور الٹراساؤنڈ سمیت تمام رپورٹس تسلی بخش آنے کے بعد نواز شریف کو جیل منتقل کر دیا گیا نواز شریف کو پمزکے کارڈیک سینٹر کے عقبی راستے سے واپس روانہ کیا گیااس موقع پرپروٹوکول اور بکتر بند گاڑی کو کارڈیک سینٹر کے سامنے لایا گیاجبکہ نواز شریف کی منتقلی کے دوران غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اس مقصد کے لئے پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل تک خصوصی روٹ لگانے کے علاوہ پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی یا درہے کہ 29جولائی (بروز اتوار)کو نواز شریف کو سینے اوربائیں بازو میں شدید درد کی شکائیت کے پیش نظر ڈاکٹروں کے مشورے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…