منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

منصفانہ انتخابات کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا گیا،اہم سیاسی جماعت نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا، چیف الیکشن کمشنرکے استعفے کا مطالبہ ، 3اگست کومظاہروں کا اعلان

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرکے استعفے کا مطالبہ اورتین اگست کوسندھ بھرمیں مظاہروں کا اعلان کیا ہے پیرصاحب پگارا نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا گیا،2018کا الیکشن فراڈ الیکشن تھا جھگڑا پنجاب میں تھا پتہ نہیں سندھ کا مینڈیٹ کیوں چرایا گیا انہوں نے کہاکہ دھاندلی 12 جولائی سے شروع ہوئی اور پولنگ ختم ہونے کے بعد اس کا نتیجہ آگیا،

پیپلز پارٹی کے امیدوار جہاں گئے بے عزت ہوئے جو الیکشن میں دستبردار ہونا چاہتے تھے ان کو 80 ہزار ووٹ ملے ،سندھ میں ہر حلقے سے جی ڈی اے کے آٹھ سے دس ہزار ووٹ مسترد کیے گئے۔ الیکشن میں دھاندلی پرہم پرعمران خان کی حکومت کوکمزورنہیں کریں گے اور دھاندلی کے خلاف انصاف کے لیے عدالت جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کنگری ہاس میں انتخابی دھاندلیوں اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرگرینڈ ڈیموکریٹک اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیرصاحب پگارا نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی قوم کوشفاف انتخابات کی نوید سنا کربیوقوف بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے بتایا کہ الیکشن میں شام چھ بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ایسا نہیں ہے پہلے ہی کہا تھا کہ سندھ میں سرکاری افسران کے زریعے دھاندلی کی جائے گی دھاندلی بارہ جولائی سے ہی شروع ہوگئی تھی اندرون سندھ پولنگ سست روی سے کی گئی ہم شکایت کرتے رہے کسی نے نوٹس نہیں لیا،ایم کیوایم نے ہماری مدد کی ہے سب کو پتہ ہے کہ مصطفی کمال کو کون لایا۔ انہوں نے کہاکہ

ہم عمران خان کی حکومت کو بننے سے نہیں روکیں گے ،عمران خان نے جو وعدے کیے ہیں اگر وہ پورا کرتے ہیں تو ملک پٹری پر چل پڑے گا عمران خان نے ملک و قوم کے لئے کچھ کردیا تو مسائل حل ہوجائیں گے دیکھنا ہے عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس لاتے ہیں ؟ اس لیے کہ زیادہ پیسہ بیوروکریسی کاباہر ہے چوری کا پیسہ واپس لانے میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے اگرکرپٹ سیاستدان 100 ہیں تو ہزار کرپٹ لوگ بیوروکریسی میں ہیں

نوے فیصد بیوروکریٹس کے بیوی بچے دوہری شہریت والے ہیں ۔ پیرپگارا نے کہاکہ عوام نے جی ڈی اے کو عزت دی اورپیپلزپارٹی کے امیدواروں کو عوام نے الیکشن مہم میں ذلیل کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رہنماں نے احتجاجی ہڑتال کا مشورہ دیا مگر میں ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیتا ہوں ہم انتخابی دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے پارلیمنٹ میں نہ جائیں تو ذاتی ایجنڈا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہرہرحلقے میں جی ڈی اے کے آٹھ سے

دس ہزارووٹ ضائع کئے گئیانتخابی مہم میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جہاں جارہے تھے بے عزتی ہورہی تھی،پی پی کے کچھ امیدوار تو ریٹائرڈ ہورہے تھے، پھر اچانک پی پی امیدواروں کو اتنے ووٹ کیسے مل گئے اورصرف جی ڈی اے کے ووٹ ہی کیوں مسترد ہوئے ،کیا جی ڈی اے کے ووٹرز ہی نابینا تھے۔جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ایازلطیف پلیجو نے اس موقع پرکہاکہ جی ڈی اے سندھ میں دوبارہ الیکشن کرانے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کامطالبہ کرتا ہے،

انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے نے سندھ کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے،الیکشن مین سندھ کے لوگوں کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ انتہائی مشکل حالات میں امیدوار ثابت قدم رہے،ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ ارباب رحیم,ذوالفقار مرزا اورپیرصدرالدین کو ہرایا گیا،جلال محمود شاہ،غلام مرتضی جتوئی،صدرالدین شاہ اورغوث علی شاہ جیت گئے تھیجی ڈی اے کے تحت انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تین اگست کو ہرضلع میں احتجاج ہوگا،دوسرے مرحلے میں انتخابی دھاندلی کے خلاف

پہیہ جام ہڑتال ہوگی،تیسرے مرحلے میں سندھ کی تمام شاہراہوں کو بلاک کردینگے،انہوں نے کہاکہ حالات کو ستر کی دہائی کی طرف لے جایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے کو ووٹ دینے پر سندھ کے لوگوں کے شکرگزارہیں فارم 45 فراہم نہیں کئے گئیتھر کی تاریخ میں 73فیصد ووٹ دیئے گئے ہمارے امیدواروں کو کاسٹ شدہ ووٹوں کی تعداد نہیں بتائی جارہی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…