منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

عام انتخابات میں چند سو ووٹ لینے اور عمران خان کیخلاف شرمناک الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس،حیرت انگیز دعوے کردیئے

datetime 31  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف(جی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔اگر وعدے پورے کرنے میں پی ٹی آئی ناکام ہوجاتی ہے تو سٹرکو ں پر نکل آئیں گے، عام انتخابات 2018سے متعلق الیکشن کمیشن عملے کا چناؤ اور پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا ،بہترین الیکشن کرانے پر

الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہیں۔ نمبر ز پورے کرنے کے لئے جہانگیر خان ترین آزاد امیدواروں کے ساتھ جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا کے سارے سرکاری ٹھیکے جہانگیر ترین کو دیئے گئے۔جس کی وجہ سے جہانگیر ترین موجودہ جوڑ توڑکے سارے اخراجات برداشت کررہے ہیں۔ منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے انہیں بدنام کیا جارہاہے۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتی۔ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے گئے۔فوج کی جانب سے کوئی عمل دخل نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ میں گرینڈ الائنس کی شکل میں پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔الیکشن سے قبل عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے اسے پورے کرنے ہونگے۔پی ٹی آئی کے100دن کا پلان ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،بیرونی ممالک سے قرضے نہ لینے جیسے بہت سے وعدے قوم سے کئے گئے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہوں یا فاٹا کے عوام کی محرمیوں سے متعلق وعدے پورے کرنے ہوں گے۔انہوں نے ایک سال کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ تو ان کی جماعت تحر یک انصاف کے خلاف سٹرکو ں پر آئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے وسائل نہیں تھے۔ عورتوں کی حقوق کے تحفظ کے

لئے وعدہ کیاکہا کہ عوام کی جانب سے ان کی پارٹی کوبہت تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے۔ پارٹی فنڈنگ کے لئے اوورسسیز پاکستانیوں نے وعدے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد اکاونٹ نمبر جاری کروں گی جن کے زریعے پارٹی کے لئے فنڈ زاکٹھا کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی میں دوبارہ شمولیت کا ارداہ نہیں۔ اپنی جماعت کو منظم کرنے کئے لئے پورے ملک میں پارٹی دفاتر کھول رہے ہیں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…