اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کون؟پرویز خٹک دستبردار،بڑا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان جس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنائیں گے وہ مجھے قبول ہوگا،
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان امریکہ سے بھی وزیراعلیٰ لے آئیں تو تب بھی وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، پارٹی جو سیٹ مجھے چھوڑنے کا کہے گی وہ میں چھوڑ دوں گاواضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کااجلاس طلب کیاتھا۔ سپیکر ہاؤس پشاورمیں نومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس ہواتھاجس کے بعدخیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیاتھا۔ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس بلایا ۔ جس میں تیس سے زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔