منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا پانی ڈیم بناکر روکنے والا بھارت خودہی پانی میں ڈوب گیا،درجنوں ہلاک،ہر طرف پانی ہی پانی،ایمرجنسی نافذ

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی (این این آئی) شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف واقعات کے دوران اب تک 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب کے باعث سڑکیں اور شاہرائیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں جمع ہونے والے گندے پانی میں مچھلیاں بھی تیر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے بیشتر علاقوں میں اِن دنوں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور سڑکوں اور شاہراہوں سمیت گھروں، کاروباری مراکز اور ہسپتالوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے نالاندا میڈیکل کالج ہسپتال میں سیلابی پانی انتہائی نگہداشت وارڈ تک آگیا اور گندے پانی میں مچھلیاں بھی تیرتی ہوئیں دکھائی دے رہی ہیں۔پانی اتنا زیادہ تھا کہ مریضوں کے تیماردار بھی پاؤں اوپر کرکے بیڈ پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کالج ہسپتال کے پرنسپل سترام پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث ہسپتال کی پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گراؤنڈ فلور تک پانی داخل ہوگیا۔سیلاب کے باعث تقریباً 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں شدید بارشوں کے باعث رواں برس مئی سے اب تک 545 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…