بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا، بھارتی میڈیا

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا، بھارتی میڈیا اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کی تقریب حلف برادری میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور شروع کر دیا ۔

بھارتی میڈیا نے تحریک انصاف کے رہنما کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اْٹھانے کی تقریب میں سارک ممالک کےدیگر سربراہان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس معاملے پر ابھی کور کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ امید ہے کور کمیٹی جلد ہی اس پر فیصلہ کرلے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو بھی سارک ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح مدعو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے کور کمیٹی متفق ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے بھی مشاورت کرے گی۔واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو فون کرکے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ عمران خان نے 11 اگست 2018 کو حلف اْٹھانے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…