بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کپتان کی حکومت آتے ہی ن لیگ کے لگائے گئے کن کن بندوں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نام سامنے آگئے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفراء اور ہائی کمشنرزکی تبدیلی کا امکان ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی،مراکو میں نادر چوہدری نان کیرئیر ڈپلومیٹ،برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں

ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔ سفارتی زرائع کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفرا اور ہائی کمیشرز کی تبدیلی کا امکان ہے کیو نکہ متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ، نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کے تعینات سفرا اور ہائی کمشنرزمستعفی ہو جاتے ہیں ۔ مراکو میں تعینات سفیر نادر چوہدری ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نان کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں ۔برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ۔ چین میں تعینات سفیر مسعود خالد ریٹائر ہونے کے باوجود دو بار توسیع لے چکے ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے 11اگست تک حلف لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ وہ 14اگست سے وزیراعظم پاکستان کا دفتر سنبھالنے اور پرچم کشائی کی تقریب نئے عہدے کے تحت کرنے کے خواہش مند ہیں جبکہ اہم عہدوں پر تعیناتیاں، برطرفیوں کے حوالے سے بھی بنی گالہ میں فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان میں سفرا کے علاوہ بیرون ملک اہم عہدوں پر تعینات افسران بھی شامل ہیں جن کو فوری طور پر واپس بلالیا جائے گا۔ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی چاروں صوبوں میں گورنرز کیلئے تجویز صدر مملکت کو ارسال کر دیں گے جبکہ صدرممنون حسین کے سبکدوش ہونے کے بعد نئے صدر مملکت کیلئے بھی نام تجویز کر لیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…