بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف مرکز میں اکثریتی جماعت ہے حکومت ان کا حق ہے،مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے بڑا اعتراف کرلیا، حیرت انگیز اعلان

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی‘ پی ٹی آئی مرکز میں اکثریتی جماعت ہے حکومت ان کا حق ہے، ہم اپوزیشن بنچوں پر جمہوری روایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے اپوزیشن لیڈر سمیت کسی بات پر اتحاد نہیں کریں گے۔ سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر ہمار ا بنے گا،چوہدری نثار اب ہار گئے اور ہارے ہوئے شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا میرا زیور نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے ٹیلیفونک گفتگو کرے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں تحریک انصاف کی وہی حیثیت ہے جو پنجاب میں ن لیگ کی ہے‘ پنجاب میں اصولی طور پر ن لیگ کو حکومت سازی کرنی چاہیے۔ 2013 کے انتخابات میں کے پی کے میں تحریک انصاف بڑی پارٹی تھی ہم جوڑ توڑ کرکے حکومت بنا سکتے تھے مگر ہم نے انہیں موقع دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ وفاق میں ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے سب سے زیادہ نشستیں ہیں اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا، ہم پیپلزپارٹی کو کیوں اپوزیشن لیڈر دیں ہاں وہ ہمارے ساتھ مل کر مضبوط اپوزیشن کر سکتے ہیں ۔ ن لیگ اصولو ں کی سیاست کرتی ہے۔ ہم اصولوں پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اصولوں کی بات کرتے ہیں تو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کی طرف ہاتھ کیوں بڑھا رہے ہیں ؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی اور ٹکٹ دو علیحدہ کام ہیں۔ ہم ’’لوٹوں‘‘ کو ٹکٹ دیں تو آپ یہ سوال کر سکتے ہیں وہ لوگ آزاد حیثیت سے جیت کر آئے ہیں ان سے ہم حکومت سازی میں مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جائیں گے اور حلف اٹھائیں گے

ہم کسی بھی صورت میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور کسی کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کسی کا ساتھ دیں گے۔ ن لیگ میں اختلافات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ شہباز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے فیصلہ کرنے میں خود مختار ہیں

مگر وہ اپنے قائد میاں نواز شریف سے رہنمائی لیتے ہیں میاں شہباز سریف کو میاں نواز شریف ہی نے اسمبلیوں سے بائیکاٹ نہ کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کانٹوں کی سیج ہوتی ہے پھولوں کی مالا نہیں‘ جو آج کہہ رہے ہیں کہ اقتدار ہمارے پاس آرہا ہے جب وہ حلف اٹھائیں گے تو لگ پتہ جائے گا کہ اقتدار کرنا کتنا



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…