بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

قومی اسمبلی اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت،مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائینگے، خیبرپختونخوا میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مخلوط حکومت بنائی جائیگی ،وزیراعلی پنجاب تحریک انصاف سے ہی ہوگا، وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ عمران خان کرینگے۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجماد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں پنجاب اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک انصاف کو مطلوبہ نمبرز حاصل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ ایوان 360 کے لگ بھگ رہ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سے فارمولا طے پایا ہے، وہ پنجاب اور مرکز دونوں میں شراکت دار ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف سے ہی ہوگا جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دی جائے گی جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے انہوں نے بھی حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے پارٹی رہنما جہانگیر ترین جلد ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں 10 ارکان پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے 2ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ،و فاق اور پنجاب میں ہماری اکثریت کو کوئی چیلنج نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ جی ڈے اور بی این پی بھی ہمارے اتحادی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…