کوئٹہ (این این آئی ) عام انتخابات میں بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آنے والی بلوچستان عوامی پارٹی سب سے زیادہ ووٹ 4 لاکھ 39ہزار635ووٹ حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن گئی ،آزاد امیدوار صوبے میں 3 لاکھ 18ہزار 787ووٹ لے کر سب زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر ہیں ،متحدہ مجلس عمل پاکستان بلوچستان میں 2لاکھ 61ہزار 742ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر براجمان بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 1لاکھ 26ہزار 854ووٹ لے کر
چوتھی پوزیشن پر ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے 1لاکھ 9ہزار 488ووٹ حاصل کئے ،عوامی نیشنل پارٹی 45ہزار9سو 46 ووٹ اور جمہوری وطن پارٹی 28ہزار 3 سو 12 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ،بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی 50 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں پی پی پی 57ہزار 6سو 63 جبکہ پی ایم ایل (ن) 28ہزار 9 سو 22 ووٹ حاصل کر سکی جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے دو نشستیں جیت کر مجموعی طور پر 12ہزار 8سو 6 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔