اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں نمبر گیم پورا ہوگیا،جہانگیر ترین ،سیاست سے دستبرداری اور فوری طورپرگھر بیٹھنے کی خبروں کی تردید،اب کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا میرا مشن تھا،نا اہلی کیخلاف اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہ آیا تو گھر بیٹھ جاؤں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جاؤ نگا۔

ایک سوال کہ آپ کی نا اہلی کیخلا ف اپیل کا فیصلہ آنا بھی باقی ہے اور آپ ابھی سے دلبر داشتہ ہو گئے ہیں ؟جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آ یا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا اور گھر بیٹھوں گا کیونکہ اگر قانون مجھے اسمبلی کیلئے اہل نہیں سمجھتا تو پھر میرا گھر بیٹھنا ہی بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کی تعداد 131 ہو چکی ہے ۔تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کے قریب ہے جبکہ مزیدآزاد ارکان بھی شامل ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…