بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یہ سب کچھ جھوٹ ہے،ہم نے کچھ ایسا نہیں کیا،عوام خبردار رہیں،تحریک انصاف نے انتباہ جاری کردیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخالفین کی جانب سے تحریک انصاف کی کابینہ کی جعلی فہرستیں گردش کر رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق نے پارٹی کے دشمنوں کو تنبیہ کی کہ

وہ ایسی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے متعلق تا حال کسی قسم کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کا طریقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہے ٗ ادارے مضبوط تب ہی ہوتے ہیں جب کسی فرد کا عمل دخل نہ ہو، تحریک انصاف کا اداروں کے ساتھ نیا سفر شروع ہو رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018 آئین کے مطابق ہوئے، پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے، پنجاب میں لمبے عرصے بعد عوام اپنی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزرا کے ناموں کا فیصلہ صرف عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔بابر اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان اور محمود اچکزائی آپس میں فیصلہ کریں دھاندلی کیسے ہوئی، جو جماعتیں الیکشن کا نتیجہ منظور کر کے پارلیمنٹ میں آرہی ہیں بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ٗ3 کیسزمیں اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…