کوئٹہ(این این آئی)25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کے حلقے این اے 272 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کو قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔محمد اسلم بھوتانی نے این اے 272 لسبیلہ کم گوادر میں ریکارڈ 68 ہزار 804 ووٹ حاصل کیے، جو قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔محمد اسلم بھوتانی نے حلقے میں 2 سیاسی جماعتوں
کے سربراہوں کو بھی شکست دی، جن میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے جام کمال اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سردار اختر مینگل شامل ہیں۔جام کمال 63 ہزار 275 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ سردار اختر مینگل 41 ہزار 866 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔2 اکتوبر 1960 کو لسبیلہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والے محمد اسلم بھوتانی نے 2002 میں سیاست میں قدم رکھا ٗوہ اس سے قبل 2002 میں بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور 2008میں اسپیکر رہ چکے ہیں۔